سب زائرین کو کورونا وائرس نہیں ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

124

کوئٹہ ( آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، تمام زائرین کورونا کے مریض نہیں، خود میں احساس پیدا کرنا ہوگا۔ ہفتے کو جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،کوئٹہ تفتان بارڈر کورونا وائرس کی وجہ سے اہمیت اختیار کرگیا،تمام زائرین کورونا کے مریض نہیں، خود میں احساس پید کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ زائرین سے خوفزدہ نہ ہوں انہیں محدودایریامیں رکھا ہے ،بلوچستا ن حکومت ایڈوائزری جاری کرچکی ہے۔