کوروناوائرس: اسلام آباد میں ایک اور کیس سامنے آگیا

424

اسلام آباد: گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک خاتون  میں کوروناوائرس کیس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم اب ان کے شوہر میں بھی وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے شوہر میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ دونوں میاں بیوی کو  آئیسولیشن سینٹر میں داخل کرادیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون میں وائرس کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب وہ اپنے شوہر اور بچوں سمیت برطانیہ سے گزشتہ روز پاکستان آئی تھیں۔ شوہر میں وائرس کی تصدیق ہوجانے کے بعد پاکستان میں مریضوں کی کل تعداد 52 ہوگئی ہے جس میں سے 4 متاثرہ افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔