سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع آننت ناگ میں بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع آننت ناگ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن میں فائرنگ کر کے مزید 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن شروع کیا ہے جبکہ گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیریوں کو ہراساں بھی کیا جارہا ہے۔