کویت: کورونا وائرس کے باعث اذان میں تبدیلی

690

کویت میں کورونا وائرس خطرے کے پیش نظر مساجد میں نماز پر عارضی پابندی کے ساتھ ساتھ  اذان میں بھی تبدیلی کردی گئی۔

عرب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجد کا موذن  اب حی علی الصلواہ کی جگہ الصلوٰۃ فی بیوتکم کہے گا جس کا مطلب ہے کہ نماز اپنے گھروں میں ادا کریں۔کویت کی مساجد میں اذان میں یہ ترمیم حکومتی احکامات پر کی گئی ہے جس کا مقصد احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے لوگوں کو مساجد کے بجائے گھروں میں نماز پڑھنے کی ترغیب دلانا ہے۔

کویت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 100 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ خطرے کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کو بند اور  کھیلوں کے  مقابلوں کو بھی منسوخ کردیا گیا ہیں۔

واضح رہے کہ اذان میں ایسی ترامیم احادیث کی  متعدد روایات سے ثابت ہیں  کہ جب کبھی حالات ناسازگار ہوتے تو آپﷺ اذان میں حی علی الصلوٰۃ کی جگہ الصلوٰۃ فی بیوتکم کی تبدیلی کرواتے۔