عوام جانتے ہیں کہ عمران سرکار نے معیشت کا کیا حال کِیا ہے، شاہد خاقان عباسی

277

ملتان: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گری ہوئی حکومت کو اور گرانے کی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ حکومت کیسے اقتدار میں آئی اور معیشت کا کیا حال کیا ہے۔ قوم مہنگائی اور بے روزگاری  کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے انتقامی کارروائیوں کے علاہ کچھ نہیں کیا۔ ن لیگ کو جیلوں کی دھمکیوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔

شاہد خاقان عباسی نے موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت گری ہوئی حکومت ہے اس کو مزید گرانے کی ضرورت نہیں۔