سعودی عرب سے انخلاء کیلئے پاکستانیوں کو مزید مہلت دے دی گئی

262

ریاض: سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو سعودی حکومت نے مزید مہلکت دیتے ہوئے 18 مارچ تک وطن واپسی  کی اجازت دے دی۔

العربیہ کے مطابق  سعودی سول ایوی ایشن نے 18 مارچ تک پاکستانیوں کو وطن  واپس جانے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پروازیں پاکستان سے  سعودی عرب کے شہر  جدہ اور مدینہ میں لینڈ کریں گی جہاں سے وہ عمرہ زائرین اور مسافروں کو واپسوطن  لائیں گی۔

واضح رہے کہ  سعودی حکومت نے پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکی مسافروں کو سعودی عرب سے واپس جانے کیلئے 72 گھنٹے کا وقت  دیا تھا۔