سندھ میں  کورونا کے مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی ،مرتضی وہاب

361

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں  کورونا کے مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سندھ میں  کورونا کے مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی ہے جن میں کورونا کے 25 مریض کراچی میں اور ایک حیدر آباد میں ہے جبکہ سندھ میں 74 مریضوں کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ کورونا کے 76 مریضوں میں سے 2 صحتیاب ہو چکے ہیں تاہم مہلک وائرس کا ابھی تک کوئی علاج سامنے نہیں آیا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہم بار بار تفتان بارڈر پر اقدامات کا کہہ رہے تھے تاہم تفتان سے سندھ میں آنے والے 50 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ یہ ایک صوبے یا ایک شہر کا مسئلہ نہیں ہے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔