کوروناوائرس خطرے کے پیشِ نظر جرمنی نے فرانس، سوئیزرلینڈ، ڈینمارک، آسٹریا اور لکسمبرگ کے ساتھ اپنی سرحدیں جزوی طور پر بند کردیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کوروناوائرس نے 157 ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
جرمنی نے حفاظتی اقامات کو مزید بہتر کرنے کیلئے 5 ملکوں کے ساتھ اپنی سرحدیں جزوی طور پر بند کردی ہیں جس میں فرانس، ڈینمارک، سوئیزرلینڈ، آسٹریا اور لکسمبرگ شامل ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں جرمنی میں مزید 1000 کوروناوائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسپین میں اموات کی تعداد 100 اور اٹلی میں 368 تک پہنچ چکی ہے۔