شہر قائد کے باسیوں کے لیے خوشخبری

378

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں 23 مارچ کو بارش کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان آجائے گا جبکہ کراچی میں 23 مارچ کی شام اور 24 مارچ کی صبح بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور راجستھان سے چلنے والی ہوائیں موسم گرم کرنے کا باعث بنیں گی۔