بحریہ ٹائون متاثرین کے لیے اچھی خبر

2550

جماعت اسلامی کی جانب سے بحریہ ٹائون کے متاثرین کی مذاکراتی کمیٹی نے بحریہ ٹائون کا درہ کر کے معاہدے پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس دورے کے بعد کمیٹی کے سربراہ سیف الدین ایڈووکیٹ نے بتایا کہ بحریہ ٹائون میں24گھنٹے میںمتاثرین کے لیے ریفنڈ کائونٹر کھول دیا جائے گا ۔ اس دورے کے بعد بحریہ ٹائون نے معاہدہ بھی نوٹس بورڈ پر چسپاں کر دیا ۔ کمیٹی کے سربراہ سیف الدین کے دورے سے افواہوں اور منفی پروپیگنڈے کا خاتمہ بھی ہو گیا کہ بحریہ متاثرین کے لیے کوئی کام نہیں ہو رہا ۔ توقع ہے کہ بحریہ ٹائون انتظامیہ بھی متاثرین کے مسائل کی سنگینی کو پیش نظر رکھتے ہوئے جلد از جلد ریفنڈ کے چیک دینا شروع کر دے گی ۔ جوں ہی ریفنڈ کے چیک ملنا شروع ہوں گے دو طرفہ سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی اور اس سے نہ صرف متاثرین کو اطمینان حاصل ہو گا بلکہ جو رئیل اسٹیٹ والے پریشان ہیں ان کا کاروبار بھی چلے گا ۔ اگر بحریہ ٹائون انتظامیہ کی سمجھ میں بات آ جائے تو وہ بھی فائدے میں رہے گی ۔ یہ بات منفی خبریں پھیلانے اور واٹس ایپ پر منفی اطلاعات پھیلانے والوں کے بھی سمجھ میں آ چکی ہے کہ اب اصل کام معاہدے پر عملدرآمد کے لیے بحریہ ٹائون پر دبائو ڈالنا ہے۔ انتشار پیدا کرنے کا سارا فائدہ بحریہ ٹائون اور نقصان الاٹیز کو ہو گا ۔ رقم الاٹیز کی پھنسی ہے ۔ رئیل اسٹیٹ والوں کا صرف کمیشن پھنسا ہے ۔ لہٰذا اگر یہ اپنا بھلا چاہتے ہیں تو مثبت سوچ اختیار کریں ۔