ترکی میں کورونا مریضوں کی تعداد 47 ہوگئی

338

استنبول: ترک وزیر صحت فخرالدین کھوجا کا کہنا ہے کہ 29 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد مجموعی تعداد 47 ہوگئی ہے۔

ترک وزیر صحت فخرالدین کھوجا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ترکی میں 29 نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص پائی گئی ہے۔

ترک وزیر صحت کے مطابق نئے مریضوں میں 3 مریض عمرہ کرکے واپس آئے ہیں باقی مریضوں میں  امریکا،یورپ اور مشرقی وسطی سے لوٹے ہیں۔

ترکی حکام نے عوام کے لیے کھلے تفریحی مقامات تھیٹر، سینیما، نمائشی مراکز سمیت شادی ہال اور کنسرٹ ہال پر پابندی عائد کردی ہے۔

ترک حکومت نے مہلک مرض سے بچاؤ کے لیے برطانیہ، سوئزرلینڈ ،مصر، آئرلینڈ اور سعودی عرب،متحدہ عرب امارات کے لیے پروازوں کو بند کردیا  ہے۔