عدالتوں میں 3 ہفتوں تک سِول مقدمات کی سماعت ملتوی

317

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تمام عدالتوں کو 3 ہفتوں تک سِول مقدمات ملتوی کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق 13 مارچ کو نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کو بھجوایا گیا جس میں تمام عدالتوں کو کوروناوائرس خطرے کے پیشِ نظر سِول مقدمات کو 3 ہفتوں تک ملتوی کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

اعلامیہ میں جوڈیشل میجسٹریٹس اور سیشن ججوں کو بھی ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ ضمانت یا ریمانڈ کے معملات کے حوالے سے بھی 3 ہفتوں تک جیلوں کا دورہ نہیں کریں۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی متعلقہ حکام کو بھی ان ہدایات پر عمل درآمد کرنے کو کہا گیا ہے۔