کورونا وائرس افواہوں کا بازار گرم، اشیائے ضروریہ مہنگی

370

کراچی میں کورونا وائرس کی  افواہوں کا بازار گرم، اشیائے ضروریہ کی فوری خریداری کیلئے افواہوں پر مبنی ماحول بنادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کورونا وائرس کی افواہوں نے عوام کو اشیائے ضروریہ کی خریداری شروع کردی ہے ،عوام نے سب کام چھوڑ کردو دن سپر اسٹورز خالی کردیئے ہیں ، لوگ بڑی تعداد میں راشن اور ضروری اشیاء کی خریداری میں مصفروف ہیں۔

Image result for groceries in supermarket karachi

سوشل میڈیا سائٹ پر نزلہ، کھانسی، بخار کی کیفیت کو کورونا وائرس سے جوڑ کرموت کے خوف میں مبتلا صحت مند افراد اس کا شکار نظر آرہے ہیں ،لوگوں نے جہاں دل کھول کر حد سے زیادہ خریداری کرلی ہے وہیں ناجائز منافہ خوری سلسلہ بھی عروج پر ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز بیان جاری کیا کہ کوئی راشن اور میڈیسن کی دکان بند نہیں ہوگی پر عوام نے سکون کا سانس لیا لیکن شہر قائد کی تقریباً تمام دکانوں پر اشیائے صَرف کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے، آٹا، چینی، تیل ،دالوں سمیت دیگر چیزوں میں ریکارڈ اضافہ نوٹ کیا جارہا ہے۔