ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، پاک فوج سپاہی شہید

238

شاہ کوٹ: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے  بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں  پاک فوج کا 20 سالہ نوجوان سپاہی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے دوران  ڈیوٹی پر تعینات ایک20 سالہ پاک فوجی نوجوان واجد علی شہید ہوگیا۔

واجد علی شہید  ضلع دادو کا رہائشی تھا۔ بھارت کی جانب سے فائرنگ پر جوابی حملہ کرتا ہوئے شہید ہوا۔