کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضیاء الدین یونیورسٹی تعلیمی بورڈ کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی عالمی کیفیت اور حکومت کے اعلانات کی روشنی میں تمام تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے تدریسی امور کی معطلی سے نمٹنے کے لیے ضیا ء الدین یونیورسٹی تعلیمی بورڈ تجویز دی ہے۔
اس بورڈ سے الحاق شدہ تمام تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کو آن لائن تدریس کے ذریعے تمام امتحانی مضامین کے اسباق بذریعہ سیل فون یا انٹرنیٹ پہنچائے جائیں۔ الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو مراسلے اور ای میل کے ذریعے اس جانب متوجہ کیا گیا ہے۔
تاکہ ایک مربوط نظام کے تحت طلباء و طالبات کو گھر بیٹھے تدریس کی سہولیت بہم پہنچائی جائے اس طرح الحاق شدہ تعلیمی اداروں سے رائے موصول ہونے کے فوراً بعد تدریسی سلسلہ شروع ہوجائے گا تاکہ امتحان سے قبل امیدوارمتعلقہ مضامین سے آگاہ ہوسکیں۔
آن لائن تدریسی پالیسی کے تحت طلباء و طالبات اپنے اسباق کو اپنے موبائل فون یا انٹر نیٹ کے ذریعے حاصل کر سکیں گے۔