xراولپنڈی ( آن لا ئن ) آرمی چیف جنرل قمر جا وید باجو ہ نے کہا ہے کہ پا کستان اور عوام کا تحفظ ہما ری اولین ترجیح ہے، مسلح افواج نے تمام میڈیکل سہولتیں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وقف کردی ہیں اور مسلح افواج مرکزی وصوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کر رہی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے 13 مارچ کے فیصلوں کی روشنی میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ مسلح افواج نے تمام میڈیکل سہولتیں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وقف کردی ہیں۔ ملک بھرکے میں ملٹری اسپتال میں لیبارٹری قائم کردی گئی ہیں۔ اے ایف آئی پی راولپنڈی میں بھی سینٹرل ٹیسٹنگ لیب قائم کردی گئی۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ تمام کمانڈرز سول انتظامیہ کی مدد کریں گے، پاکستانی عوام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے مسلح افواج مر کزی و صوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کر رہی ہے ۔ ملک بھر کے ملٹری اسپتالوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹنگ لیبز اور راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف پتھالوجی (اے ایف آئی پی) میں سینٹرل ٹیسٹنگ لیب قائم کر دی گئی ہے، فاسٹ ٹریک ہینڈلنگ کے لیے ہر فوجی اسپتال میں کوویڈ- 19 ہیلپ ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج صورتحال کے حوالے سے مکمل طور پر چوکس ہے۔ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام کمانڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستانی عوام کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے لیے تمام تر اقدامات کریں۔