عوام پر حکومت کے تمام وسائل قربان ہیں‘ مشیر وزیراعلیٰ پختونخوا

125

پشاور (آن لائن) وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل خان وزیر نے کورونا وائرس کے سد باب کے حوالے سے اُٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر میڈیا کو بریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو وائرس سے محفوظ رکھنیکے لیے پوری حکومتی مشینری حرکت میں ہے اور اس ضمن میں صوبائی حکومت مزید فیصلے لینے پر غور کررہی ہے‘ صوبے کے عوام پر حکومت کے تمام وسائل قربان ہیں‘ کورونا کے تمام مریض تفتان سے آنے والے زائرین ہیں۔ اجمل وزیر نے بتایا کہ کل حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں جان بحق ہونے والا فرد کورونا کا مریض نہیں تھا اور سوشل میڈیا پر خبریں چلانے والے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے سے گریز کریں‘ صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاہم فیصلے کا اطلاق دہشت گردی کے واقعات میں سزایافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا۔