لوئر دیر : سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں مطلوب دہشت گرد ہلاک

181

سوات (صباح نیوز)سوات اورلوئر دیرکی سرحدی پہاڑی شاہ عالم بابا میں حساس اور قانون نافذکرنے والے اداروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں لوئر دئر کا مطلوب دہشت گرد الطاف عرف راکٹے ہلاک ہوگیا،ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمداعجازخان کے مطابق مطلوب دہشت گرد کمانڈرالطاف عرف راکٹے دہشت گردی کی غرض سے سوات میں داخل ہونے کی کوشش کررہاتھا جس پرسی ٹی ڈی اور حساس اداروں سمیت دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جہاں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارروائی میں اہم مطلوب کمانڈرالطاف عرف راکٹے ہلاک ہوگیا ہے، کمانڈرالطاف سیکورٹی فورسز پرحملوں ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر دہشت گردی کی وارداتوں میں مطلوب تھااور ایک عرصے سے روپوش تھا، مطلوب کی گرفتار ی کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے 50لاکھ روپے انعام بھی رکھا گیا تھا، کارروائی کے بعد پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی ہے۔