صوبے بھر کی جیلوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا اسپرے کرایا جائے ،یونس زہری

111

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان سوشل فورم کے مرکزی چیئرمین یونس زہری نے اپنے جاری کردہ بیان کہا ہے کہ صوبے بھر کی جیلوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا اسپرے کرائی جائے تمام جیلوں میں کئی قیدیوں اور اسٹاف کو ماسک اور دیگر بنیادی سہولیات و سامان فراہم کی جائے انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہدہ جیل کوئٹہ‘ مچھ جیل‘ پشین‘ ڑوب ‘ چمن‘ خضدار اورمستونگ سمیت بلوچستان کے دیگر جیلوں میں قیدیوں کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے اور ایک بارک میں 50سے60قیدی رہائش پذیر ہیں اسی طرح خواتین اور کم عمر بچے بھی جیلوں میں قید ہیں ، جن کو کوئی سہولیات اب تک میسر نہیں کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ قیدی بھی انسان ہے قیدیوں کو بھی احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی جائے اور قیدیوں کی اہلخانہ سے ملاقات پرپابندی نہیں لگا ئی جائے قیدیوں کی ملاقات شیشے کے ذریعے کروائی جاتی ہے جس سے وائرس پھیلنے کا خطرہ نہیں ہوتی ہے انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے تمام جیلوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا اسپرے‘ قید قیدیوں اور اسٹاف کو ماسک اور دیگر بنیادی سہولیات و سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ وبائی مرض سے قیدیوں کو بچایا جاسکے انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے صوبے بھر کے جیلوں قید سزایافتہ قیدیوں کو صوبہ سندھ کی طرح 60دن کی معافی کا اعلان کیا جائے۔