کورونا وائرس : سینیٹائزر گھر پر تیار کریں

2107

کراچی: کورونا وائرس سے گھبرانے کی بلکل ضرورت نہیں ہے  صابن سے کم از کم 20 سیکنڈ ہاتھ بار بار دھوئیں لیکن اگر صابن اور پانی میسر نہیں اور سینیٹائزر ہی آپکی ضرورت پوری کرسکتا ہے تو بازار سے مہنگا سینیٹائزر خریدنے کی بلکل ضرورت نہیں۔۔۔اپنا سینیٹائزر خود گھر پر تیار کریں۔

Image result for سینیٹائزر

سینیٹائزر تیار کرنے کا طریقہ :

اچھے اور معیاری سینیٹائزر میں تین اجزا ضروری ہیں درج ذیل ہیں۔

1) سپرٹ

2) ایلو ویرا یعنی کنوارگندل

3) کوئی سا اچھا باڈی آئل یا وٹامن ای کےکیپسول

اچھے اور معیاری ہینڈ سینیٹائزر کیلئے اس میں 40 سے 70 فیصد والا الکوحل استعمال ہوتا ہے۔۔

خالص الکوحل آپ کو کسی بھی میڈیکل سٹور یا ہومیوپیتھک سٹور سے مل جائے گا (واقفیت ہونے پر) جسے عرف عام میں سپرٹ یا کپی کہتے ہیں۔ایلو ویرا ایکسٹریکٹ بھی مارکیٹ سے دستیاب ہے اگر بازار والا ایلو ویرا ایکسٹریکٹ استعمال کریں تو پھر باڈی آئل یا وٹامن ای استعمال کرنے کی ضرورت نہیں اور خالص ایلو ویرا کنوارگندل ہر دیہات نرسری اور شاید آپکے گھر کے لان میں بھی موجود ہو۔

Image result for mint

ایک لیٹر ہینڈ سینیٹائزر بنانے کا طریقہ:

سب سے پہلے 500 ملی لیٹر خالص الکوحل لیں اس میں 200 ملی لیٹر پانی شامل کر لیں یہ آپکا 70% والا الکوحل تیار ہوگیا۔

اب ایلو ویرا یعنی کنوارگندل کے چند ڈنڈے لیں اور انہیں چھری سے ایک جانب سے چھیل کر اس میں سے چمچہ کے ذریعے تمام گودا نکال لیں اور اسے اچھے طرح شیک یا بلینڈر میں بلینڈ کر کے 300 ملی لیٹر لے لیں۔

اب اس 300 ملی لیٹر ایلو ویرا کے محلول میں 700 ملی لیٹر پانی ملا الکوحل ملا لیں اگر خالص الکوحل میسر نہ ہو تو اس میں 40 فیصد سے اوپر والا کوئی بھی معیاری واڈکا، جن یا وہسکی بھی استعمال کر سکتے ہیں لیکن وہ آپکو مہنگی پڑے گی۔

اب اس مکس شدہ محلول میں 9/10 چمچ باڈی آئل یا 9/10 کیپسول وٹامن ای کے کیپسول ڈال دیں جو کسی بھی میڈیکل سٹور سے دستیاب ہوتے ہیں۔اگر ضرورت محسوس کریں تو منٹ (پودینہ) یا اپنی کسی پسندیدہ خوشبو/عطر کا ایک چھوٹا چمچ بھی ڈال لیں۔

اور اس سارے محلول کو آخر میں دوبارہ بلینڈر میں بلینڈ کر لیں اور آپکا ایک لیٹر خالص اور بہترین ہینڈ سینیٹائزر صرف 250/300 میں تیار۔۔۔ سینیٹائزرکی ایک چھوٹی بوتل جو آپکو ابھی بازار میں 500 روپے سے زائدملے گی جبکہ آپ کے پاس 1 لیٹر سینیٹائزر وہ بھی صرف 300 روپے میں۔۔