مظفرگڑھ میں کسان کنونشن ملتوی کر دیا گیا

143

مظفرگڑھ (اے پی پی) آل پاکستان کسان اتحاد نے کورونا وائرس اور موجودہ ملکی و عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے 29 مارچ 2020ء کو مینار پاکستان لاہور میں منعقدہ آل پاکستان کسان اتحاد کے زیرانتظام کسان کنونشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یہ بات محمد رضوان رانا مرکزی انفارمیشن سیکرٹری آل پاکستان کسان اتحاد نے ایک اعلامیے میں بتائی ہے۔