کورونا سے بچانے والی اشیاء پر ٹیکسز ختم کرنے کا فیصلہ

375

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کورونا وائرس سے بچنے اور روکنے والی تمام اشیاء کی درآمد پر عائد تمام ٹیکسز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وزارت صحت ، تجارت، ایف بی آر کورونا سے بچاؤ، کنٹرول کرنے والی اشیا کی فہرست تیارکر رہے ہیں، فہرست مرتب ہوتے ہی کورونا وائرس سے بچنے اور روکنے والی تمام اشیاء کی درآمد پر تمام ٹیکسز ختم کر دئے جائیں گے ۔

ترجمان کے مطابق فہرست کی تیاری کیلئے وزارت صحت ، تجارت، ایف بی آر دن رات کام کر رہے ہیں ، فہرست مرتب ہوتے ہی کوروناسے بچنے، روکنے والی اشیا کی درآمد پر تمام ٹیکسز ختم کر دیےجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے اس وقت ٹیمریچرگن پرمجموعی طور پر 31 فیصد مختلف ٹیکسزعائد ہیں، ماسک این 95 پر مجموعی طور پر 63 فیصد مختلف ٹیکسزعائد ہیں جب کہ ڈسپوزبل ماسک پرمجموعی طور پر 31 فیصد مختلف ٹیکسزعائد ہیں۔