دوسری جنگِ عظیم کے بعد جرمنی کیلئے کوروناوائرس اہم ترین مسئلہ ہے، جرمن چانسلر

285

جرمن چانسلر انجلیلا مارکل  نے ٹی وی نشریات کے ذریعے کورونا وائرس کے حوالے سے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ  دوسری جنگِ عظیم کے بعدجرمنی کیلئے کوئی بھی مسئلہ اتنا بڑا چیلنج نہیں بنا۔

انجیلا مارکل نے اپنے خطاب میں کہا کہ جرمن عوام کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کو سنجیدگی سے اپنائے اور ہر شہری اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات و تدابیر کرنا جرمنی کیلئےدوسری جنگِ عظیم کے بعد  سب سے بڑا چیلنج ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی میں اب تک 13,839 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 34 تک پہنچ چکی ہے۔