کوروناوائرس: غزہ کو حساس ترین خطہ قراردے دیا گیا

302

اقوام متحدہ  اور بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں نےغزہ کو کوروناوائرس کا سب سے آسان ہدف قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق غزہ تمام خطوں میں اس وقت حساس ترین خطہ ہے۔

اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے مطابق غزہ میں آبادی کا تناسب ارد گرد کے دیگر خطوں سے زیادہ ہے لیکن کوروناوائرس وبا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے غزہ اس وقت دنیا بھر میں کوروناوائرس کاشکار باآسانی بن سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی  (UNRWA) کی ترجمان تمارا الرفائی کا کہنا ہے کہ غزہ میں سالوں سے جاری تصادم و تنازعات اور 14 سال پر محیط معاشی و معاشرتی ناکہ بندی کی وجہ سے انتہائی ناقص حفاظتی اقدامات عالمی سطح پر تشویش کا باعث ہیں۔

ریاستی سطح پر ناکہ بندی نے غزہ میں شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے حکام اور کارکنا ن کو کسی بھی قسم کی طبی امداد ی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں  اگر  غزہ میں کوروناوائرس کا کوئی کیس سامنے آتا ہے تواس وقت احتیاطی تدابیر اور اقدامات کرنے کیلئے شائد بہت دیر ہوچکی ہواور غزہ کو بہت بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔