انٹر ا سٹی بس سروس کا آخری روز، ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھادی گئیں

205

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کی جانب سے آج سے 15 روز کیلئے انٹر اسٹی بس سروس بند کرنے کے اعلان کے بعد ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھادی گئی ہیں۔

آج بروزجمعرات بس سروس کا آخری روز ہے جبکہ بس اڈوں پر سامان کی لوڈنگ اور مسافروں کی آمدو رفت کا سلسلہ جاری ہے۔

کل سے ہر قسم کی بکنگ اور گاڑیوں کی آمدو رفت پر پابندی ہوگی، پابندی سے ایک روز قبل ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت اسسٹنٹ کمشنر کی ٹیمیں اڈوں پر موجود ہوتی ہیں۔

پابندی پر عمل درآمد کروانے کیلئے ٹیمیں بس مالکان کو گاڑیاں بند کرنے کیلئے پابند کرتے ہیں تاہم ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت اسسٹنٹ کمشنر کی ٹیمیں اڈوں سے غائب ہیں۔