جیسے معجزہ ہوتا ہے ایسے ہی کورونا غائب ہوجائیگا‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

164

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ جیسے معجزہ ہوتا ہے ایسے ہی کورونا ایک دن غائب ہوجائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ چین سے آرہا
ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ اپریل کے سخت موسم میں یہ مرجائے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی وہ کورونا وائرس کی ویکسین حاصل کرلیں گے۔