حکومتی کرتوت سابق حکومتوں سے بھی بدتر ہیں،رائے محمد جاوید

97

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی112کے امیررائے محمدجاوید،جنرل سیکرٹری محمدطیب انصاری اوردیگررہنمائوں نے کہاہے کہ میڈیا مخالفت تازہ محاذ عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافے کا باعث بن گیاہے۔ بحرانوں، مشکلات سے نجات کے لیے حکومت فساد نہ پھیلائے۔ قومی ترجیحات پر پوری قوم کو یک جان یک آواز بنائے۔رہنمائوںنے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا اسلوب حکمرانی ملک و ملت کے لیے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنتا جارہاہے۔ حکومتی کرتوت سابق حکومتوں سے بھی بدتر ہیں، تبدیلی حکومت کی تو آئی، لیکن نظام تباہ کاری کا تسلسل جاری ہے۔ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ریاستی نظام کا ہر شعبہ متاثر ہوگیاہے۔ سیاسی، پارلیمانی، خارجہ محاذ پر حکومت قومی وحدت، اتحاد، قومی پالیسی بنانے میں ناکام ہے۔رائے محمدجاوید نے کہاکہ کورونا وائرس انسانی جانوں کا دشمن ہے۔ تمام احتیاطی تدابیر کی جائیں۔ خوف و ہراس پیدا اور نہ ہی طاری کیا جائے۔ مہلک وبا کی بنیاد پر عالمی سطح پر مزید تقسیم اور فساد نہ بڑھایا جائے۔ وائرس مسلم، غیر مسلم سب کو متاثر کر رہاہے۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑی جائے اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ موت،قیامت، آخرت، جنت دوزخ کی ایمانی پختہ بنیادوں پر مالک کائنات سے رجوع کیا جائے۔ تمام انسانوں کی سلامتی کے لیے دعا کی جائے۔ توبہ و استغفار اور رجوع الی اللہ ہی انسانوں کی سہولت و سلامتی کا ضامن ہے