سعودی عرب میں آج نماز جمعہ نہیں ہوگی، وزارت اسلامی امور

172

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں آج نماز جمعہ نہیں ہوگی بلکہ ظہر کی اذان دی جائے گی اور تمام لوگ اپنے گھروں میں نمازِ ظہر اداکریں گے۔ وزارت اسلامی امور نے نے بتایا ہے کہ جمعہ کو مساجد میں نماز جمعہ کی طرح دو اذانوں کے بجائے صرف ظہر کی اذان دی جائے گی تاہم فیصلے سے حرمین شریفین کو استثنا ہے جہاں جمعے کی نماز اداکرنے کی اجازت ہوگی۔اس حوالے سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج ظہر کی نماز گھروں میں انفرادی طور پر ادا کریں۔ سعودی عرب کی کسی مسجد میں نماز جمعہ نہیں ہوگی۔ حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب کے سرکردہ علما بورڈ نے جمعہ اور باجماعت نماز معطل کرنے کا فتوی دیا تھا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میںکورونا وائرس کے مزید 67 کیسز سامنے آگئے، مملکت میں وائرس سے متاثرہ کل مریضوں کی تعداد 238 ہوگئی، وائرس پر قابو پانے کیلیے ملک کو لاک ڈاون کیا جا چکا ہے۔