ایدھی فاؤنڈیشن کاکورونامتاثرہ میت حوالگی کے طر یقہ کارپراعتراض

300

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایدھی فاؤنڈیشن نے کورونا سے متاثرہ شخص کی لاش حوالگی کے طریقہ کارپراعتراض اْٹھادیا ہے۔

صحا فیوں سے بات کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ نجی اسپتال کی انتظامیہ ہلاکت کی وجہ بتائے بغیرسخی حسن قبرستان تدفین کیلئے لے گئی،اگر وہ بتادیتے تو مخصوص گاڑیاں استعمال کی جاتیں۔

فیصل ایدھی نے اعتراض کیا کہ نجی اسپتال کو لاش حوالگی سے پہلے آگاہ کرناچاہیئے تھا۔ لاش کواسپتال کے2اسٹاف ممبر نے سخی حسن قبرستان میں دفناد یا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے افراد کی بات چیت سے ڈرائیور کو پتا چلا ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے پاس کورونا متاثرین کیلئے الگ گاڑیاں اور ڈرائیورز موجود ہیں۔