فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دیئے جانے کا بل پیش

308

اسرائیلی صدر بینجمن نیتن یاہو کی ‘لیکُد’ پارٹی نے قانون ساز اسمبلی میں اسرائیل کی قید میں فلسطینیوں کو سزائے موت دیئے جانے کا بل پیش کردیا۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی قانون ساز اسمبلی ‘نیسٹ’ میں لیکد پارٹی کے نمائندے مِکی زوہار نے فلسطینیوں قیدیوں کو سزائے موت دیئے جانے کے بِل کے حوالے سے کہا کہ پارٹی نے وادی اردن اور بحیرہ مردار کے شمالی حصے کے الحاق کا بھی بِل پیش کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی سیکولر قوم پرست پارٹی یسرائیل بیٹینو کے لیڈر ایویگڈور لیبرمین نے بھی دسمبر 2017 میں فلسطینی قیدیوں کے سر کاٹنے کا مطالبہ کیا تھا۔