کراچی سمیت ملک میں آج سے بارش کی پیش گوئی

164

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہفتے کو راولپنڈی اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ شمالی بلوچستان میں کوئٹہ، ڑوب، قلعہ عبداللہ کے علاقوں میں ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش، خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مردان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، چارسدہ،
نوشہرہ، وزیرستان، مہمند، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، میانوالی اور خوشاب میں ہفتے کے روز تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اتوار سے منگل تک اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔پیر کے روز بلوچستان، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، دادو، کراچی اور حیدرآباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔