وفاقی حکومت کا 13لاکھ افراد کوپنشن گھروں تک پہنچانے کا اعلان

124

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت نے 13 لاکھ پنشنرز کو ان کے واجبات گھروں کی دہلیز تک پہنچانے کا اعلان کر دیا۔وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا پنشنرز کی سلامتی کا پورا احساس ہے، بزرگ افرادکے لیے کورونا نہایت مہلک ہے، بزرگوں کو پنشن کی وصولی
کے لیے کسی خطرے میں نہیں ڈالیں گے، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر 13 لاکھ پنشنرز کو ان کی پنشن گھر کی دہلیز تک پنچائیں گے، پنشن کی تقسیم کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔