اٹلی میں 300 پاکستانی غیر ملکی ائر لائن نے آف لوڈ کردیے

83

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیلتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 300پاکستانی اٹلی میں پھنس گئے۔ مسافروں نے وطن واپسی کے لیے فوری طور پر حکومت سے اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کا ہیلتھ سرٹیفکیٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے درد سر بن گیا۔ اٹلی میں 300 پاکستانیوںکو غیر ملکی ائر لائن نے آف لوڈ کر دیا۔روم ائرپورٹ پر بے بسی کی تصویر بنے پاکستانی پریشانی میں مبتلا ہو
گئے۔ ان حالات میں کدھر جائیں؟ اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے پاکستانیوں کی دہائی۔سمندر پار پاکستانیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان جلد از جلد انہیں صورتحال کے پیش نظر وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کرے۔