سندھ میں کورونا وائرس وزیراعلیٰ کی فیملی کی وجہ سے پھیلا،ارباب رحیم

123

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا الزام وزیراعلیٰ سندھ کی فیملی پر لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے بہنوئی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے۔مراد علی شاہ کے بہنوئی اور سندھ حکومت میں گریڈ 19 کے سرکاری
افسرآصف حیدر شاہ ایران سے کراچی پہنچے تھے جنہیں ہلکے بخار کی شکایت تھی جس کے بعد شک کی بنا پر ان کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں۔جس کے بعد انہیں گھر میں ہی آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جب کہ اہل خانہ کی بھی نگرانی کی جارہی ہے، اس کے علاوہ یہ شخصیت جس پرواز کے ذریعے کراچی پہنچی اس کے مسافروں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جارہا ہے۔تاہم اب سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس مراد علی شاہ کی فیملی کی وجہ سے آیا ہے کیونکہ ان کے خاندان کے کچھ لوگ ایران زیارت کے لیے گئے تھے۔وہاں سے واپسی پر ان کو آئسولیشن سے زبردستی شہر میں لایا گیاجس سے وائرس پھیلا۔ارباب رحیم خان نے الزام عائد کیا کہ مراد علی شاہ کی فیملی کی وجہ سے سندھ میں وائرس پھیلا ہے۔انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا،خواہ مخواہ وائرس کو سندھ میں لایا گیا۔