کورونا وائرس ڈینگی کی طرح ہر سال آئے گا،وفاقی وزیر

84

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ لوگ احتیاطی تدابیر اپنا رہے ہیں۔لیکن ماسک پہننا صرف ان لوگوں
کے لیے ضروری ہے جو کورونا وائرس کا شکار ہیں۔زرتاج گل مزید کہتی ہیں کہ میں بھی اپنے حلقے سے واپس آ گئی ہوں کیونکہ میرے موجودگی میں وہاں لوگ اکٹھے ہو جاتے ہیں جو کہ کورونا وائرس کے پیش نظر خطرناک بتایا جاتا ہے۔انڈیپنڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا ہے کہ مشکل وقت ہے لیکن کورونا وائرس کا ایک ہی علاج ہے کہ آپ فاصلہ رکھیں،ہاتھ نہ ملائیں اور احتیاط کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ڈاکٹر یا ماہر نہیں ہوں لیکن بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس 12 گھنٹے تک سطح پر پڑا رہتا ہے اور موسم گرما میں ختم ہو جاتا ہے۔وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ایک حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ہر سال آئے گا۔جیسے ڈینگی ہر سال آتا ہے ایسے ہی کورونا وائرس ہر سال آئے گا،ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کورونا وائرس دنیا سے ختم ہو جائے گا۔یہ پہلی پر دنیا میں نمودار ہوا ہے اور تاحال اس کا علاج دریافت نہیں ہوا۔وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس اب رہے گا، یہ دنیا سے مکمل ختم نہیں ہو گا۔