کوروناوائرس: 911 سروس بِزی، ملیریا کا مریض مدد نہ ملنے پر دم توڑ گیا

229

لندن: کافی شاپ پر کام کرنے والا ملیریا کے مرض میں مبتلا 28 سالہ ڈیوڈ سیپورٹو 911 پر کال کرتا رہا تاہم کورناوائرس سے متعلق کالز کے باعث 911 سروس کی عدم دستیابی پر ڈیوڈ دم توڑ گیا۔

ڈیوڈ زنزیبار جزیرے پر چھٹیاں گزار کر آیا تھا جس کے اگلے دن ڈیوٹی کے دوران اس کی طبیعت ناساز ہونا شروع ہوگئی اور دوسرے دن اپنے گھر پر اسے تیز بخار آگیا۔

ڈیوڈ اپنے گھر میں اکیلا رہتا تھا۔ بخار کی شدت کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر تھا۔ 911 پر کال کی لیکن کوروناوائرس سے متعلق متعدد کالز نے 911 سروس کو مصروف رکھا ہوا تھا۔ 2 دن لگاتار کال کرتا رہا لیکن کوئی افاقہ نہ ہوا اور مرض کی شدت میں اضافہ ہوتا گیا۔

ڈیوڈ کی 38 سالہ بہن نیٹالی نے کال کی تو اسے اپنے بھائی کی نقاہت بھری آواز سن کر معاملے کی سنگینی کا احساس ہوا۔ اس نے فوراً 999 پر ایمبولینس بلائی اور اپنے بھائی کے گھر پہنچی۔ گھر کا دروزاہ کھٹکھٹاتی رہی مگر ڈیوڈ اندر بیہوش پڑا تھا۔ آدھے گھنٹے کے وقفے سے ایمبولینس آئی اور ڈیوڈ کو اسپتال پہنچایا تاہم مرض کی شدت کے باعث ڈیوڈ نے اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ دیا۔