ہرانفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے،آرمی چیف

255

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہرانفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہرانفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے، انفرادی طور پر کورونا وائرس سے اپنا بچاؤ کرنا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پہلے انفرادی طور پر ذمہ دار شہری بننا ہے تا کہ اجتماعی سطح پر حکومتی،اداروں کی کوششیں کامیاب ہوسکیں، ایسا کرنے سے ہی قومی کوشش کامیاب ہوگی۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہم کورونا وائرس سےقوم کی حفاظت کےعمل کومقدس فریضہ کے طور پرانجام دینگے، پاک فوج قومی کوشش کا حصہ ہوتے ہوئے اس ذمے داری کو ادا کرے گی، کوئی بھی خطرہ ایک ذمےداراورپرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا جیسا کہ چین نے کردکھایا ہے۔