کوروناوائرس وبا کے روک تھام کیلئے اُردن نے ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اُردن میں حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اُردن حکومت کی جانب سے دی گئیں ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کرفیو غیر معینہ مدت کیلئے لگایا گیا ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ وبا کے پھیلاؤ میں انہی ملکوں میں کمی آئی ہے جہاں شہریوں نے اپنے آپ کو گھروں میں محصور کیا ہے۔ یہ پابندی عوام کی بہتری کے لیے لگائی گئی ہے
واضح رہے کہ اُردن میں کوروناوائرس کے اب تک 84 کیسز سامنے آچکے ہیں۔