ایران: جاسوسی کے الزام میں گرفتار رولینڈ مارشل کو رہا کردیا گیا

354

تہران: ایران اور فرانس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا جس میں ایران نے 2019 میں جاسوسی کے جرم میں گرفتار ہونے والے فرانسیسی تحقیق دان رولینڈ مارشل کو رہا کردیا جبکہ فرانس نے ایرانی انجینئر جلال روح اللہ نجد کو رہا کیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایرانی حکومت سے رولینڈ کی ایرانی نژاد ساتھی فریبا ایدلخاہ کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے تاہم ایران کی جانب سے فریبا کی رہائی پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

رولینڈ مارشل اور فریبا کو حکومت کے خلاف جاسوسی کرنے کے الزام میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب رولینڈ فریبا سے ملنے ایران گئے تھے۔

واضح رہے کہ اب بھی درجنوں افراد جاسوسی کے الزام میں ایران کی قید میں ہیں۔