دنیا کا گہرا ترین مقام، ماریانا ٹرینچ، سائنس کی اہم ترین کھوج

1040

ماریانہ ٹرینچ دنیا کے ان مقامات میں سے ایک ہے جہاں کئی تحقیق دان اور سائنسدان جانچ پڑتال کرنے کیلئے دورہ کرچکے ہیں اور تاحال تحقیق جاری ہے لیکن اب بھی جدید تکنالوجی دستیاب ہونے کے باوجود سائنسدان مشکل ہی سے 30 فیصد ماریانہ ٹرینچ کی کھوج لگا پائے ہیں۔

آئیے! آج ہم آپ کو اس پراسرار مقام کے بارے میں معلومات سے آگاہ کرتے ہیں۔

ماریانا ٹرینچ مغربی بحر اوقیانوس میں ماریانا جزائر سے 200 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اگر آپ آسمان سے اس کو دیکھیں تو یہ  پاکستان کے جھنڈے پر ہلال کی شکل کا دکھتا ہے۔

ماریانا ٹرینچ کو دنیا کا سب سے گہرا مقام قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس کی گہرائی  36,037 ہزار فٹ ہے یعنی 2,550 کلومیٹر۔ دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کو اگر ماریانا ٹرینچ میں رکھ دیا جائے تو پھر بھی اس پہاڑ کی چوٹی سمندر سے دو کلو میٹر نیچے ہوگی۔

اس مقام کی سب سے پہلے جو اسٹڈی کی گئی وہ ایک رسی کے ذریعے کیمرے کی مدد سے 1875 میں کی گئی۔ اس کیمرے نے پہلی بار ماریانا ٹرینچ کے اندر کی دنیا کا ایک دھندلا سا خاکہ پیش کیا۔ اس کے بعد سائنسدانوں نے تفصیلی کھوج کیلئے ایسی زیرِ آب سواری تیار کی جو اتنی گہرائی میں آسانی کے ساتھ جا سکے اور سمندر کے پریشر کو بھی سہار سکے۔

زیرِ آب جب ماہرین گئے تو ایسی حیاتیاتی زندگی کی دریافت ہوئی جو انہوں نے پہلے نہ کبھی سنی اور نہ دیکھی تھی۔ ایک تو یہ بات ان ماہرین کو حیرت میں ڈالنے کیلئے کافی تھی کہ اتنی گہرائی میں جہاں سورج کی روشنی چھو کے بھی نہیں گزر سکتی ایک اور دنیا آباد ہوسکتی ہے اور کچھ نے عجیب المخلوقات کو دیکھ کر یہاں تک کہہ دیا کہ یہ اس دنیا کہ مخلوقات نہیں ہیں۔

آئیے! آپ بھی ان عجائب الخلقت میں سے چند کی تصاویر ملاخطہ کیجئے: