وزیراعلیٰ بلوچستان کی عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل

208

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 10 دن کے لیے گھروں سے باہر نہ نکلیں، کورونا وائرس ہر صوبے کے لیے ایک چیلیج ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے صوبائی حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی، تاہم عوام اور دیگر ممالک سے آئے افراد سے اپیل ہے کہ 10 دن تک گھروں سے باہر نہ نکلیں، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

زائرین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت تفتان بارڈر پر موجود زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے، ہمیں زائرین کے لیے انتظامات کرنے کے لیے صرف دو دن کا وقت ملا، ایران نے تمام زائرین کو بارڈر پر لاکھرا کر دیا تھا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ اٹلی، جرمنی اور امریکا نے کورونا سے نمٹنے کے لیے انتظار کیا جس کےاب  وہ نتائج بھگت رہے ہیں، پاکستانیوں کو انتظار نہیں بلکہ کام کرنا ہے اور اس وائرس سے جنگ کرنی ہے۔