مندرجہ ذیل تصاویر کو دیکھ کر ایک عام شخص کا ذہن یہ تسلیم کرنے سے قاصر ہوجاتا ہے کہ بنی نوع انسان اپنی ہی ہم جنس کے ساتھ یہ سلوک کیسے کر سکتی ہے؟ جس میں انسان اپنی دشمنی میں نومولود بچوں، بوڑھوں، جوانوں اور عورتوں میں امتیاز نہ کرے۔
1) دوسری جنگ عظیم کے دوران جب جاپان نے چین کے شہر شنگھائی کے ریلوے اسٹیشن پر فضائی حملہ کیا۔ حملے کے دوران بچے کی ماں ہلاک ہوگئی اور بچہ حالات سے لاعلم ماں کو پکارتا رہا۔
2) دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہوئے والدین کے نومولود بچے کو ایک جرمن سپاہی روٹی دیتے ہوئے۔
3) ویتنام جنگ کے دوران ایک باپ اپنی اولاد کی لاش کو فوج کے روبرو کرتے ہوئے۔
4) مندرجہ ذیل تصویر میں جرمن قیدیوں کو ہولوکاسٹ کے دوران یہودیوں پر ہونے والے جان لیوا تشدد کی ویڈیو دکھائی جارہی ہے۔
5) جرمن سپاہی جب دوسری جنگ عظیم کے خاتمے پر اپنے گھر لوٹا تو فضائی حملے کے دوران اس کا گھر تباہ ہوچکا تھا جس میں اس کے گھر والے بھی مرچکے تھے۔
6) امریکہ کی جانب سے دوسرا ایٹم بم ناگاساکی پر گرائے جانے کی تصویر۔ ہیروشیما پر گرنے والے پہلے ایٹم بم کے نتیجے میں چند لمحوں میں ہی بہٹ بڑی تباہی ہوچکی تھی مگر غالباً اس تصویر کو لینے والا شخص اب بھی وقت کی نزاکت سے لاعلم تھا۔
7) آسٹریلیا دریافت ہونے کے بعد انگریزوں نے وہاں تیزی سے قدم جمانا شروع کیے مگر وہاں پر ان سے پہلے بسنے والے مقامی باشندوں کو انگریزوں نے انسان تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور قانونی طور پر ان کو جانور قرار دیا گیا۔
8) 1956 میں امریکہ کے ایک اسکول میں داخلہ لینے والی پہلی امریکی نژاد افریقی لڑکی ڈوروتھی کاؤنٹس کو اس کے رنگ کی وجہ سے طنزو طعنے کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس زمانے میں امریکہ میں حبشی لوگوں کو ظلم کا نشانہ بنانا عام بات تھی۔ آج بھی مغربی ممالک میں ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
9) ہٹلر نے روس کے شہر لیننگریڈ کو محاصرے میں لے لیا اور فیصلہ کیا کہ سارے شہریوں کو بھوکا رکھ کے مارے گا۔ لوگ کتے چوہے اور بلیاں کھانے پر مجبور ہوگئے یہاں تک کہ ایک انسان دوسرے انسان کو کھانے پر راضی ہوا۔ 10 لاکھ لوگ جس میں بچے، بوڑھے، عورتیں سبھی شامل تھے بھوک کی شدت کی وجہ سے مارے گئے۔
10) جرمن فوجیوں کے ہاتھوں بے رحمی سے مارے گئے روسی شہریوں کی لاشیں اور ان کی شناخت کرتے ہوئے لواحقین۔