خیبر پختونخوا، کورونا سے جاں بحق افراد کی میتیں گھر لے جانے کی اجازت نہیں

139

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین کا طریقہ کار وضع کر لیا گیا ہے۔میتوں کی منتقلی ،غسل اور تدفین کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔میتوں کو اسپتال میں ہی غسل دے کر پلاسٹک شیٹ میں لپیٹ کر تابوت میں بند کیا جائے گا۔میت گھر
لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور لواحقین اسپتال میں مریض کا آخری دیدار کر سکیں گے۔میت کو غسل دینے والا پانی بھی باہر سیورج میں نہیں بہایا جائے گا۔کورونا سے جاں بحق افراد کی میتیں خصوصی گاڑیوں کو اسپتال سے براہ راست قبرستان منتقل کی جائیں گی۔اس حوالے سے جاری کردہ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ غسل اور تدفین کرنے والے افراد ماسک، دستانے اور دیگر ضروری اشیاء کا استعمال کریں اور استعمال ہونی والی اشیاء کو فوری تلف کر دیا جائے۔