بلوچستان کے ضلع چاغی میں جنریٹر کی گیس سے دم گھٹ کر پانچ مزدور بے ہوش

216

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع چاغی میں جنریٹر کی گیس سے دم گھٹ کر پانچ مزدور بے ہوش ہو گئے۔لیویز کے مطابق واقعہ تحصیل دالبندین میں پیش آیا جہاں ایک بینک میں پیش آیا جہاں مزدور رات کو جنریٹر اسٹارٹ کرکے سو گئے ، جس کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی اور آکسیجن کم ہونے سے مزدور بے ہوش ہو گئے ،مزدوروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ،لیویز حکام کا کہنا ہے کہ تمام مزدوروں کا تعلق کراچی سے ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔