نرسنگ کالج میں جاری تعلیمی سلسلہ بند کرایا جائے، طالبات

123

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بی ایم سی نرسنگ طالبات کا احتجاج، کلاسز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احاطے میں آگئیں، مطالبات کے حق میں نعرے۔ اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا کہ کورنا وائرس کے پیش نظر صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں مگر نرسنگ کالج میں تعلیمی سلسلہ تاحال جاری ہے، اسے تاحال بند نہیں کیا گیا، نرسنگ کالج میں دو سو سے زائد طالبات رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں زائد المیعاد ماسک مہیا کیے گئے ہیں، ہمارے والدین پریشان ہیں، انتظامیہ توجہ نہیں دے رہی، سرکاری ملازم نہیں ہیں، پھر بھی ہم سے کئی کئی گھنٹے کی ڈیوٹیاں لی جارہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نرسنگ کالج اور ہاسٹل کو بند کر کے ہمیں گھروں کو جانے دیا جائے۔