مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

142

سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلباغ سنگھ نامی بھارتی فوجی نے سرینگر میں دوران ڈیوٹی خود کو اپنی ہی رائفل سے گولی مار کر خود کو زخمی کردیا ۔ جنہیں فوری طور پر ساتھیوں نے ہسپتال پہنچایا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ واضح رہے جنوری 2007 سے مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 448 ہو گئی ہے ۔