کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کالجز اور اسکولوں کوقرنطینہ اور آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کردیا

130

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے کوئٹہ کے مختلف کالجز اور سرکاری و نجی اسکولز میں قرنطینہ اور آئسولیشن سینٹرز بنادیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بینظیر اسکول ہزارہ ٹائون، پولی ٹیکنیک گرلز کالج سریاب روڈ، پولی ٹیکنیک بوائز کالج سریاب روڈ، تعمیر نو کالج ایسٹرن بائی پاس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں واقع اسکولز وکالجز میں قرنطینہ سینٹرز و آئسولیشن وارڈز بنائے گئے ہیں ۔