کوئٹہ میں کورونا وائرس کا پہلا مریض دم توڑ گیا

535

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا پہلا مریض جاں بحق ہوگیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق 96 سالہ مریض کا تعلق کوئٹہ سے ہے جو فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال میں زیر علاج تھا۔

ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 104 ہے جبکہ ملک بھر میں اب تک 757 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔