اپر اورکزئی :5 کلو گرام ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنا دیا گیا

156

اورکزئی (اے پی پی) اپر اورکزئی میں روڈ کے کنارے نصب شدہ 5 کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ ڈی ایس
پی اپر اورکزئی عمر زمان نے بتایا کہ غلجو جانی والی مین روڈ کانڑی کلے کے مقام پر سڑک کنارے گھی کے ٹین میں ریموٹ کنٹرول بم زمین کے اندر چھپایا گیا تھا جس سے فورسزاور عام مسافر گاڑی نشانہ بنایا جاسکتاتھا، فرنٹیر کور کی مدد سے بم کو ناکارہ بنادیاگیا ، تار اور ریموٹ کنٹرول کو بھی برآمد کرلیا گیا۔