وزیراعلیٰ سندھ اور مرتضیٰ وہاب کا کور ونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا

239

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور مرتضیٰ وہاب نے کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا ہے جس کی رپورٹ نہیں آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کرانیکا فیصلہ کیا ہے، عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میری سعید غنی سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اسی وجہ سے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ جو لوگ مجھ سے ملتے رہے ہیں وہ بھی خود کو آئسولیشن میں رکھیں اور شہری بھی گھروں میں رہیں۔